16 نومبر ، 2012
کراچی …وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جس شہرمیں آبادی زیادہ ہوگی وہاں جرائم بھی زیادہ ہوتے ہیں،ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی بریفنگ کے بعدکابینہ اراکین نے تجاویزدیں،انتخابات قریب آنے پرسازشی ٹولا سرگرم ہوجاتاہے،انھوں نے یہ باتیں جمعہ کی شام صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،شرجیل میمن نے مزید کہا کہ تمام اسلحہ لائسنس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائیگی اور انھیں کمپیوٹرائز کیا جائے گا ، اس حوالے سے شہریوں کو وقت دیا جائے گا اور جس اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہوسکی وہ منسوخ ہوجائینگے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ سب سے زیادہ اغوابرائے تاوان کی وارداتیں پنجاب میں ہوتی ہیں،کراچی کے خراب حالات کوکچھ زیادہ ہی بڑھا چڑھا کرپیش کیاجاتاہے،محرم الحرام میں دہشتگردی کی اطلاعات ہیں،کوشش ہے کہ دہشتگردوں کوشہرکاامن خراب نہ کرنے دیا جائے۔