تصاویر: پی آئی اے نے 33 ہزار فٹ کی بلندی پر عید کی خوشیاں کیسے منائیں؟

فوٹو: پی آئی اے ترجمان
فوٹو: پی آئی اے ترجمان

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے عیدالاضحیٰ کے روز سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر عید منائی اور  اس موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

 ترجمان پی آئی اے نے اس موقع پر بنائی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں بانٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔

فوٹو: پی آئی اے ترجمان
فوٹو: پی آئی اے ترجمان

اندرونِ ملک پروازوں پر مسافروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے عید کا کیک، بریانی اور شیر خرما خصوصی طور پر پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاز پر موجود مسافر چاہے گھروں کو جا رہے ہوں یا گھر سے نکلے ہوں، جہاز پر ان کو اپنائیت دینا پی آئی اے کی روایات رہی ہیں۔

فوٹو: پی آئی اے ترجمان
فوٹو: پی آئی اے ترجمان
فوٹو: پی آئی اے ترجمان
فوٹو: پی آئی اے ترجمان


مزید خبریں :