12 جولائی ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابراعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ 17 جولائی کو پی ٹی آئی کے ووٹرز کو روکنے اور ہراساں کرنے کا ٹاسک پنجاب پولیس کو دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز کو روکنے اور ہراساں کرنے سے متعلق مصدقہ اطلاعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سبطین خان کیس میں فیئر، فری، ٹرانسپیرنٹ اور قانون کے مطابق ضمنی الیکشن کا حکم جاری کیا تھا، کپتان خبردار کرچکا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے قانون کی پکڑ میں آئیں گے۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا، یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔