13 جولائی ، 2022
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ظاہر شاہ نے 13 ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی ۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تبدیل ہونے والے افسران میں نیب لاہور کے ڈائریکٹر انٹیلیجنس محمد اصغر، آفتاب احمد، خاور الیاس اور نیب لاہور کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ندیم شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر انٹیلیجنس نیب لاہور محمد اصغر نے شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا، ان کا لاہور سے سکھر تبادلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلوں کی فہرست میں شامل آفتاب احمد اور خاور الیاس ن لیگی رہنما خواجہ آصف اور سعدرفیق کے علاوہ احمد چیمہ اور فواد حسن فواد کے خلاف تحقیقات کر رہے تھے۔