16 جولائی ، 2022
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان کو بھی طلب کرلیا۔
نیب لاہور کے مطابق بشریٰ خان کو دستاویزات کے ہمراہ 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ خان مختلف کمپنیوں اور پراپرٹی میں فرحت شہزادی کی حصہ دار ہیں اور بشریٰ خان نے بیٹی فرحت شہزادی کے ساتھ مل کرکمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔
اعلامیے کے مطابق فرحت شہزادی کی جانب سے کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو بھی 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔