Time 17 جولائی ، 2022
پاکستان

موسم کی خرابی پر کراچی اتاری گئی ائیر بلیو کی حج پرواز 4 گھنٹے بعد لاہور روانہ

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پرواز کو لاہور میں موسم کی خرابی پر شام 7:25 پر کراچی اتارا گیا تھا— فوٹو: فائل
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پرواز کو لاہور میں موسم کی خرابی پر شام 7:25 پر کراچی اتارا گیا تھا— فوٹو: فائل

موسم کی خرابی پر کراچی اتاری گئی ائیر بلیو کی حج پرواز  4 گھنٹے بعد لاہور روانہ ہوگئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پرواز کو لاہور میں موسم کی خرابی پر شام 7:25 پر کراچی اتارا گیا تھا، کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ائیربس اے 321 میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز  پی اے 471 کے مسافروں کو جہاز سے اتار کر  ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا گیا، طیارہ جدہ سے لاہور کیلئے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے 12:51 پر روانہ ہوا۔

پرواز میں سوار 211 حاجیوں مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا سفر 12 گھنٹے پر محیط ہوگیا۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز  اے بی کیو  471 ڈی رات 11:34 پر کراچی سے لاہور روانہ ہوئی۔

مزید خبریں :