پاکستان
15 جنوری ، 2012

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیرکی شام حکومتی قرارداد پر رائے شماری ہوگی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیرکی شام حکومتی قرارداد پر رائے شماری ہوگی

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں کل جمہوریت کی حمایت میں پیش کی جانے والی حکومتی قرارداد پر رائے شماری کی جائے گی،ایوان میں قرارداد پر گرما گرم بحث کا امکان ہے، جمعہ کو ایوان زیریں کے اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعت اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے جمہوریت کی حمایت میں قرارداد پیش کی تھی ،5 نکاتی قرارداد میں جمہوریت اور سیاسی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیاتھا، اس قرارداد پر رائے شماری پیر تک کے لئے موخر کردی گئی تھی،وزیر اعظم نے اپوزیشن سے کہا تھا کہ وہ اس قرارداد پر اپنی تجاویز دیں، اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومتی قرارداد میں تین ترامیم قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہیں، جن میں اداروں کے ساتھ تصادم سے گریز کرنے، عدلیہ کے فیصلوں اور پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل ،عوامی مسائل کے حل اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا،اس اجلاس کے لئے جاری کئے جانے والے 6 نکاتی ایجنڈے میں اسفند یار ولی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر بحث بھی ایجنڈا آئٹم نمبر 5 پر ہے۔ اجلاس سے قبل حکمت علی طے کرنے کے لئے حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا ،جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی مشاورتی اجلاسوں میں اپنا لائحہ عمل طے کریں گی۔

مزید خبریں :