دلچسپ و عجیب
18 فروری ، 2012

آذربائیجان کا ٹاور، بُرج خلیفہ کی اونچائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیگا

 آذربائیجان کا ٹاور، بُرج خلیفہ کی اونچائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیگا

باکو… این جی ٹی… 2010میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا تاج اپنے سر پر سجانے والے دبئی کے بُرج خلیفہ کی بادشاہت خطرے میں پڑگئی ہیں کیونکہ آذر بائیجان کا ممکنہ آذربائیجان ٹاور بُرج خلیفہ کی اونچائی کو بہت پیچھے چھوڑ دیگا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے جنوب مغرب میں موجود بحیرہCaspianمیں خضر نامی مصنوعی جزیرے بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔2ہزارہیکڑ پر موجودان 41جزیروں پر پورا شہر بسایا جائیگا جنکے بیچوں بیچ دنیا کا بلند ترین آذربائیجان ٹاور تعمیر کیا جائیگا۔اس ٹاورکی اونچائی3ہزار445فٹ ہوگی جس میں189منزلیں ہونگی جبکہ اس ٹاور کی تیاری پر2بلین ڈالر لاگت آئیگی۔واضح رہے کہ بُرج خلیفہ کی اونچائی2ہزار717فٹ ہے لہٰذا 3ہزار445فٹ اونچا آذربائیجان ٹاور اس اونچائی کو164فٹ پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی بلند ترین عمار ت ہونے کا اعزازحاصل کرلے گا۔

مزید خبریں :