17 جولائی ، 2022
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس لاہور میں ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، سردار ایاز صادق، سعد رفیق اور عطا اللہ تارڑ شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے نتائج اور آئندہ کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 11 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے جبکہ ن لیگ ایک ہی سیٹ جیت سکی ہے۔
ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں شکست بھی تسلیم کرلی ہے۔