جیمز ویب ٹیلی اسکوپ میں کتنی تصاویر محفوظ ہوسکتی ہیں؟

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی لی گئی ایک تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی لی گئی ایک تصویر / فوٹو بشکریہ ناسا

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی چند بہترین تصاویر کھینچی ہیں جو گزشتہ دنوں ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 10 ارب ڈالرز مالیت کی اس ٹیلی اسکوپ میں کتنا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے؟

ایک نئی رپورٹ کے مطابق جیمز ویب ٹیلی اسکوپ میں محض 68 جی بی ایس ایس ڈی (سولڈ اسٹیٹ ڈرائیو) موجود ہے، جو صرف ایک دن کی تصاویر کو ہی محفوظ کرسکتی ہے۔

ویسے تو 10 ارب ڈالرز کی ٹیلی اسکوپ کے لیے اتنی کم اسٹوریج عجیب محسوس ہوتی ہے مگر کئی وجوہات کے باعث ناسا نے اس کا انتخاب کیا۔

ایک وجہ تو یہی ہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ زمین سے 10 لاکھ میل دور ہے جہاں ریڈی ایشن بہت زیادہ ہے اور درجہ حرارت منفی 370 ڈگری فارن ہائیٹ ہے۔

تو ان حالات میں دیگر پرزوں کی طرح ایس ایس ڈی کو بھی ریڈی ایشن سے تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ یہ ڈیٹا زمین پر 28 ایم بی پی ایس کی رفتار سے واپس بھیجتی ہے، یعنی ایس ایس ڈی کا تمام ڈیٹا ساڑھے 4 گھنٹے میں زمین پر پہنچا دیتی ہے۔

ایسا دن میں 2 بار ہوتا ہے تو ٹیلی اسکوپ کو زیادہ ڈیٹا اسٹور کرنے کی ضرورت نہیں۔

ناسا کا تخمینہ ہے کہ 10 سال بعد اسٹوریج محض 60 جی بی رہ جائے گی اور اس کا 3 فیصد حصہ ہی ٹیلی میٹری ڈیٹا اسٹوریج کے لیے استعمال ہوسکے گا۔

مزید خبریں :