ویڈیو: اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات ناکام

لاہور کے علاقے گلبرگ میں اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات ناکام ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بابرہ شریف کے گھر میں چوری کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ بابرہ شریف کا کہنا ہے کہ چار نا معلوم چور ماسک پہنے گھر میں گھسے، گھر میں لگے سکیورٹی کیمرے دیکھ کر چور بغیر واردات گھر سے نکل گئے۔

بابرہ شریف نے مزید بتایا کہ مقدمے کے اندراج  کیلئے  تھانہ گلبرگ میں درخواست بھی دے دی ہے۔

مزید خبریں :