Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

'عمران خان ممنوعہ فنڈنگ پر فیصلہ رکوانےکیلئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ ممنوعہ فنڈنگ پر فیصلہ رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر چور نہیں تو عدالتوں سے حکم امتناع کیوں لیتےہیں؟ 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب جھوٹ بولنےکا تماشہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری منصوبہ میگا کرپشن اسکینڈلز ہیں۔ 


مزید خبریں :