18 نومبر ، 2012
کراچی…پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی،پی آئی اے کی پرواز 787کراچی سے لندن جارہی تھی کہ طیارے کے بائیں انجن میں ٹیک آف کے 3 منٹ بعد آگ لگی گئی ۔ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسزآصف بشیر کا موقف ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ نہیں لگی۔طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 167مسافرموجود تھے،تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے انجن کو بند کردیا،اور ایک انجن پر بحفاظت اُتارنے میں کامیا ب ہوگیا۔اِس دوران کراچی ایئر پورٹ پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور رن وے کو دیگر پروازوں کی لینڈنگ اورٹیک آف کے لئے بند کردیا گیا۔ڈائرکٹر ایئرپورٹ سروسزآصف بشیر کا موقف ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ نہیں لگی،پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو انجن میں خرابی کی اطلاع دی ، اور طیارے نے نارمل لینڈنگ کی۔