Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

گجرات، لیڈی کانسٹیبل نہ ہونے پر مرد اہلکار کو لیڈیز پولیس یونیفارم پہنادیا گیا

سوشل میڈیا پرتصویر وائرل ہونے پر پول کھل گیا— فوٹو: سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پرتصویر وائرل ہونے پر پول کھل گیا— فوٹو: سوشل میڈیا

گجرات کے تھانے میں ملزمہ کی موجودگی کے وقت لیڈی پولیس اہلکار نہ ہونےکا انوکھا حل نکال لیا گیا۔

گجرات کے تھانہ دولت نگر میں لیڈی کانسٹیبل نہ ہونے پر ایس ایچ او نے مرد پولیس اہلکار کو لیڈیز پولیس یونیفارم پہنادیا اور خاتون ملزمہ کے ساتھ تصویربنادی۔

سوشل میڈیا پرتصویر وائرل ہونے پر پول کھل گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او اسلم ہنجرا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا جبکہ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلحہ اور منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 

مزید خبریں :