Time 21 جولائی ، 2022
پاکستان

سندھ بھر کے پولیس کانسٹیبلز کو کراچی ٹریفک پولیس میں شمولیت کی پیشکش

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سندھ بھر کے پولیس کانسٹیبلز کو ترجیحی بنیادوں پر تبادلہ کرا کر کراچی ٹریفک پولیس میں شمولیت کی کھلی پیشکش کردی گئی ۔ اس سلسلے میں صوبے بھر میں وائس کنٹرول کے ذریعے پیغامات نشر کیے گئے ہیں جن میں ایک طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک احمد نواز چیمہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات اسپیشل برانچ، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ، ٹریننگ برانچ، کراچی پولیس کے تینوں زون کی تینوں ڈی آئی جی آپریشن برانچز کے ذریعے وہاں تعینات پولیس کانسٹیبلز کو ٹریفک پولیس میں تبادلہ کرانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سندھ ریزرو پولیس،کرائم انویسٹی گیشن برانچ کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ رینج میں کام کرنے والے پولیس کانسٹیبلز کو بھی تبادلے کی آفر دی گئی ہے۔ 

وائرلیس پیغامات میں ان شعبہ جات کے شیٹ کلرز کو بھی اپنے کانسٹیبلز کو آگاہی دینے کا کہا گیا ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق اس تبادلے میں دلچسپی رکھنے والے پولیس کانسٹیبلز 25 جولائی 2022 تک اپنے کوائف ڈی آئی جی ٹریفک برانچ کی شیٹ برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :