22 جولائی ، 2022
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے کے 2 ڈویژن سمیت 5 ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدوں پر پانچ نئے افسران کو تعینات کردیا۔
چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کے احکامات پر جاری نوٹیفکیشن کے تحت عرفان بلوچ کو ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈی آئی جی جاوید جسکانی سکھر اور خادم حسین رند کو ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق طارق عباس قریشی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کرائم برانچ تعینات کیا گیا ہے جب کہ پرویز احمد چانڈیو کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی لگایا گیا ہے۔