22 جولائی ، 2022
حکومت سندھ نے صوبے کے دو ڈویژن میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدوں پر پانچ نئے افسران کو تعینات کر دیا۔
سیکرٹری محمد سہیل راجپوت کے احکامات پر جاری نوٹیفکیشن کے تحت عرفان علی بلوچ کو ڈی آئی جی نوابشاہ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کو ڈی آئی جی سکھر تعینات کیا گیا ہے۔ خادم حسین رند کو ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس آر آر ایف مقرر کیا گیا ہے۔
طارق عباس قریشی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی کرائم برانچ تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز احمد چانڈیو کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔