22 جولائی ، 2022
لاہور: اسپیکر پنجاب پرویز الہیٰ نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے اوپر آرٹیکل 6 لگتا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا ہے، توہین عدالت کی ہے۔
پرویزالہیٰ نے کہا کہ آج پھر اس نے پولیس کو ایوان کے اندر بلالیا تھا، 30 سال سے میں پنجاب میں پارٹی کا صدر ہوں، پنجاب اسمبلی میں پہلے بھی پولیس کو بلا کر تشدد کیا گیا، عدالت نے ہدایت کی تھی پولیس باہر رہے گی اندر نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم جیت چکے تھے، پارلیمانی پارٹی نے مجھے امیدوار نامزد کردیا تھا، مجھے یہ ڈپٹی اسپیکر کہتا ہے آپ خود کو اور آپ کی پارٹی آپ کو ووٹ نہیں دی سکتی، اس نے وہ کام کیا ہے جو غدار بھی نہیں کرتے، اس نے جو کام کیا ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔