23 جولائی ، 2022
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مرکز اور پنجاب میں عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیدیا۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سےنفرت ہے جہاں اراکین کی خرید و فروخت کی منڈی لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں، لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے، ان کی جیت بھی ان کی ہار ہے، اب سپریم کورٹ آخری امید ہے، اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے، فضل الرحمان خانہ جنگی کےبیان دے رہے ہیں۔