پاکستان
18 نومبر ، 2012

کراچی: عباس ٹاوٴن میں امام بارگاہ مصطفی کے قریب دھماکا،2 ہلاک

کراچی: عباس ٹاوٴن میں امام بارگاہ مصطفی کے قریب دھماکا،2 ہلاک

کراچی … کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن میں امام بارگاہ مصطفی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں2افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دھماکے کی شدت کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،زخمیوں میں ایک رینجرز اہلکار بھی شامل ہے ۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق دھماکے کے وقت ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاوٴن کی امام بارگاہ مصطفی میں مجلس جا ری تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد امام بارگاہ مصطفی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس پھٹنے سے قریب واقع دودھ کی دوکان تباہ ہو گئی۔زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ علاقے میں دھماکے کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ دوسری جانب بم دھماکے کے بعد سول، جناح اور عباسی اسپتال سمیت کراچی کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

مزید خبریں :