پاکستان
19 نومبر ، 2012

موٹر سائیکلیں اور پری پیڈ سمیں چلتے پھرتے بم ہیں، رحمان ملک

موٹر سائیکلیں اور پری پیڈ سمیں چلتے پھرتے بم ہیں، رحمان ملک

کراچی … وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکلیں اور پری پیڈ سمیں چلتے پھرتے بم ہیں، پولیس حکام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو صحیح صورتحال سے آگاہ کریں، عباس ٹاوٴن دھماکے میں 4 کلو مواد استعمال کیا گیا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلیں اور پری پیڈ سمیں چلتے پھرتے بم ہیں، 30 نومبر کے بعد غیر رجسٹرڈ سمیں کام نہیں کریں گی، مصدقہ معلومات کے بعد کوئٹہ اورکراچی میں موٹر سائیکل پر پا بندی عا ئد کی تھی، اپنی مرضی سے کچھ نہیں کیا، پابندی صدر اور وزیراعظم کی اجازت سے لگائی، خورشید شاہ مذہبی امور کے وزیر ہیں ، اپنے انداز سے وزارت چلا تے ہیں، میں اپنے انداز سے وزارت داخلہ چلاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا پورا حکم معطل نہیں کیا اور ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھی تھی، پولیس حکام کو کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے پاس جا کر صحیح صورتحال بتائیں۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن میں بم دھماکے میں 4 کلو مواد استعمال کیا گیا، بم دیسی ساختہ تھا، سندھ پولیس دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پوری طرح عمل کررہی ہے، مزید اقدامات بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں اسلحے کی نمائش کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال ہوں گے۔

مزید خبریں :