19 نومبر ، 2012
کراچی… ڈئی آئی جی ایسٹ شاہد حیات نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ معلومات پر مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جس میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ مشکوک ہے۔پولیس مشکوک افراد سے ملنے والی معلومات پر چھاپے ماررہی ہے۔