Time 27 جولائی ، 2022
دنیا

ویڈیو: واشنگٹن میں بے قابو طیارہ سمندر میں اتر گیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بے قابو چھوٹا طیارہ سمندر میں اتر گیا۔

بے قابو طیارے نے واشنگٹن کے سیٹل الکی بیچ پر لینڈنگ کی جس کی ویڈیو ایک شہری نے بنائی اور وہ سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے میں طیارے کا پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہا اور طیارے کو بھی کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

پائلٹ سمندر میں تیرتے طیارے سے اتر کر چلتے ہوئے کنارے تک آگیا۔

واقعے کی اطلاع  ملنے پر امدادی ٹیمیں پہنچیں تو طیارہ ڈوب چکا تھا جسے سمندر سے نکالا گیا۔

مزید خبریں :