پاکستان
Time 27 جولائی ، 2022

پنجاب حکومت اور اتحادیوں کا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی: ذرائع۔ فوٹو فائل
 پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی: ذرائع۔ فوٹو فائل

پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی۔

اسمبلی ذرائع کا بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں دوست محمد مزاری کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد ختم ہو چکی لہٰذا ان کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ناصرف کالعدم قرار دیا تھا بلکہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا۔

مزید خبریں :