کاروبار
Time 28 جولائی ، 2022

نوید قمر کا بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس کے معاملے پر مفتاح اسماعیل کو خط

تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا، انکم ٹیکس معطل کیا جائے: وزیر تجارت کا خط میں مطالبہ— فوٹو : فائل
تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا، انکم ٹیکس معطل کیا جائے: وزیر تجارت کا خط میں مطالبہ— فوٹو : فائل

اسلام آباد : وفاقی وزیرتجارت نوید قمر نے بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیے جانے کے معاملے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھ دیا۔

نوید قمر نے اپنے خط میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا، بیرون ملک تعینات افسران پرعائد انکم ٹیکس معطل کیا جائے۔

نوید قمر نے کامرس اینڈ ٹریڈگروپ افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس نہ دینے پربھی تحفظات کا اظہار کیا۔

نوید قمر نے کہا کہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس میں نظراندازکیا گیا، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس میں شامل کیا جائے، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کے فیصلے کی عکاسی نہیں کرتا۔