پاکستان
19 نومبر ، 2012

سپریم کورٹ کا سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم

سپریم کورٹ کا سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے سی این جی کی موجودہ قیمتیں 5 دسمبر تک برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، تمام غیر قانونی اسٹیشنز بند کرنے اور گیس کی قیمت سے متعلق پالیسی لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی مشاورت سے سی این جی کی مناسب قیمت کا تعین کریں۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے سی این جی کی موجودہ قیمتیں آئندہ سماعت 5 دسمبر تک برقرار رکھنے کا حکم دیدیا، سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام غیر قانونی اسٹیشنز ختم اور 2ہفتوں میں گیس کی قیمت کی پالیسی لائی جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی مشاورت سے سی این جی کی مناسب قیمت کا تعین کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی کی قیمتیں ہم نے نہیں اوگرا نے متعین کی ہیں۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ اگر کوئی سی این جی مالک اپنا اسٹیشن بند کرنا چاہتا ہے تو بند کردے۔ کیس میں دلائل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ سی این جی جلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پجارو اور مرسڈیز میں سی این جی چل رہی ہے لیکن غریب کا چولہا جلانے کیلئے گیس نہیں۔

مزید خبریں :