19 نومبر ، 2012
لاہور … سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تنہا حصہ نہیں لیں گے، جماعت اسلامی، مسلم لیگ فنکشنل اور ہم خیال گروپ سے اتحاد ہوسکتا ہے، انتخابات سے پہلے دھاندلی ہورہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے، بنگلہ دیش ماڈل کی باتیں وقت کا ضیاع ہیں۔ لاہور مین سینئر صحافیوں اور دانشوروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف سے مقابلے کیلئے گڈ گورننس اور میرٹ کو ترجیح دی ہے، ٹیکس کی شرح کم کرکے ریونیو بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں تنہاحصہ نہیں لے گی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ فنکشنل اور ہم خیال سے اتحاد کے امکانات ہیں، انتخابات سے پہلے دھاندلی ہورہی ہے جس کانوٹس لیا جانا چاہئے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ بنگلادیش ماڈل کی باتیں وقت کاضیاع ہیں، انتخابات ملتوی کرانے کا کسی جماعت کوفائد ہ نہیں ہوگا، مسلم لیگ (ن) 31 دسمبر کو انتخابی منشور کا اعلان کرے گی۔