19 نومبر ، 2012
کراچی … کراچی میں امام بارگاہوں سے آدھا کلو میٹر تک موٹر سائیکل چلانے اور کھڑی کرنے جبکہ ایک کلو میٹر تک کار کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کراچی شہر میں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور مجالس سے آدھا کلو میٹر تک موٹر سائیکل چلانے اور کھڑی کرنے جبکہ ایک ہزار گز کی حدود میں کار پارک کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس سفارش اور وفاق کی ہدایت پر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ مکین، صحافی، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ علاقے کے رہائشی پولیس کی تصدیق کے بعد موٹر سائیکل اور گاڑی میں آجاسکیں گے۔