پاکستان
19 نومبر ، 2012

ججز تعیناتی تنازع: سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کل ہوگی

ججز تعیناتی تنازع: سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد … ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں کل مقرر کردی گئی ۔ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے تنازع پر ندیم احمد ایڈووکیٹ کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت کل مقرر کردی گئی ہے، درخواست کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نور الحسن قریشی کی مدت ملازمت کل ختم ہورہی ہے جن کی جگہ نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :