پاکستان
15 جنوری ، 2012

امیر کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع

امیر کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع

پشاور … کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکیم اللہ محسود 12 جنوری کو شمالی وزیرستان میں کئے گئے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی خبر کی تردید کی ہے، تاہم غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی انٹیلی حکام نے شدت پسندوں کے درمیان وائر لیس گفتگو سنی جس کے ذریعے حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کا علم ہوا۔

مزید خبریں :