بلوچستان میں ریلیف اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم

وزیراعظم نے متاثرین میں امداد اور رقوم کی تقسیم سے متعلق پیش رفت رپورٹ ہر 48 گھنٹے بعد دینے کی ہدایت کی ہے/ فوٹو وزیراعظم ہاؤس
وزیراعظم نے متاثرین میں امداد اور رقوم کی تقسیم سے متعلق پیش رفت رپورٹ ہر 48 گھنٹے بعد دینے کی ہدایت کی ہے/ فوٹو وزیراعظم ہاؤس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے متاثرین میں امداد اور رقوم کی تقسیم سے متعلق پیش رفت رپورٹ ہر 48 گھنٹے بعد دینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں امدادی سر گرمیاں سست روی کا شکار  ہیں  اور  وزیراعظم شہباز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اب تک صرف 92 افراد کے لواحقین کو امدادی رقم مل سکی۔

ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا میں حکومتی امداد تاحال نہیں پہنچ سکی جب کہ کیمپوں میں موجود متاثرین نے سہولیات نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔

اوتھل شہر میں اب تک بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی ہے چمن شہر کے نواحی اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کاکام شروع نہیں ہوسکا۔

 بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے اموات کی تعداد 166 ہو گئی جب کہ 15 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :