04 اگست ، 2022
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن کمیشن میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کے معاملے کی تردید کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سےچارٹرآف ڈیمانڈ کےحوالے سے خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چارٹرآف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرآصف اقبال کوجمع کروائی ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں آصف اقبال نامی کوئی ڈپٹی ڈائریکٹرموجود ہی نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج کوئی چارٹر اور ڈیمانڈ وصول نہیں کیا ہے۔