کھیل
18 فروری ، 2012

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف

دبئی . . . . . تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے شاہد آفریدی اور عمر اکمل کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو جیت کے لئے 223 رنز کا ہدف دیا ہے، عمر گل نے 2 چھکوں کی مدد سے 27 رنز ناٹ آوٴٹ بنائے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 222 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ کپتان سمیت پاکستان کے ابتدائی 5 بیٹسمین محض 97 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے جب شاہد آفریدی اور عمر اکمل نے 79 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم کے اوپنرز عمران فرحت صرف 9 رنز اور محمد حفیظ 29 رنز بنا کر اسٹیفن فن کے ہاتھوں واپسی پر مجبور ہوئے۔ اظہر علی 5 اور کپتان مصباح الحق ایک رن پر اسٹورٹ براڈ کا شکار بنے۔ اسد شفیق نے 18 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوئے۔ عمر اکمل 50 رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر سمیت پٹیل کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔ آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے 55گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے، وہ جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عدنان اکمل9، سعید اجمل 4 اور اعزاز چیمہ 5 رنز بنا سکے۔ اسٹورٹ براڈ اور اسٹیفن فن نے 3، 3 اور جیمز اینڈرسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :