وزارت پاور ڈویژن کے یوم عاشورپر لوڈشیڈنگ نہ کرنےکے دعوے دھرےکے دھرے رہ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت پاور ڈویژن کے یوم عاشورپر لوڈشیڈنگ نہ کرنےکے دعوے دھرےکے دھرے رہ گئے، ملک بھر میں 10محرم الحرام کو بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بازار، دفاتر ، تعلیمی مراکز سب بند اور عام تعطیل بھی، اس کے باجود کراچی سمیت ملک بھر میں  لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ،"نو لوڈشیڈنگ" والے علاقوں میں بھی 6 سے 8 گھنٹوں تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 20ہزار 200 اور طلب27 ہزار 200 میگاواٹ ہے، اس طرح ملک میں بجلی کاشارٹ فال7 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے، تیل اور گیس کی قلت کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکا ، بڑے شہروں میں4 سے 6 اور دیہات میں 8،8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ادھر کراچی کے حوالے سے کے الیکٹرک کا دعویٰ ہےکہ لوڈشیڈنگ کےشیڈول میں کوئی اضافہ یا تبدیلی نہیں کی گئی، تیس جون سے یہی شیڈول ہے، شارٹ فال چوبیس گھنٹے برقرار  ہے، رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ناگزیر ہے۔

مزید خبریں :