کراچی: کلفٹن تین تلوار پرگاڑی میں لوٹ مار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

گزشتہ روز کراچی کے مصروف ترین پوش کاروباری علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار میں سوار شہری کو سرعام لوٹ لیا تھا—فوٹو: اسکرین گریب
گزشتہ روز کراچی کے مصروف ترین پوش کاروباری علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار میں سوار شہری کو سرعام لوٹ لیا تھا—فوٹو: اسکرین گریب

کراچی:گزشتہ روز کلفٹن تین تلوار پرگاڑی میں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مصروف ترین پوش کاروباری علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار میں سوار شہری کو سرعام لوٹ لیا تھا اور پلک جھپکتے ہی فرار ہوگئے تھے۔

تاہم عقب میں موجود موٹر سائیکل سوار دلیر شہری کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :