فٹبال ورلڈکپ 2022 کے شیڈول میں ایک دن کی تبدیلی کردی گئی

فوٹ:فائل
فوٹ:فائل

 قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈکپ 2022 اپنے طے شدہ شیڈول سے  ایک روز قبل شروع ہوگا۔

 ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈز کے درمیان 21 نومبر کو طے  تھا لیکن فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پروپوزل دیا گیا تھا۔

تاہم اب 20 نومبر کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی اور اسی روز  قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈولڈ سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ شام کے وقت کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی امریکی کنفیڈریشن کی گزارش پر فیفا کی جانب سے قطر اور ایکواڈور سے بات چیت کی گئی کیوں کہ ٹورنامنٹ کی روایت رہی ہے کہ پہلا میچ میزبان ٹیم کی جانب سے کھیلا جاتا ہے۔

مزید خبریں :