دنیا
Time 12 اگست ، 2022

سعودی عرب: دہشت گردی کے الزام میں مطلوب شدت پسند نے دھماکا کرکےخودکشی کرلی

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ شدت پسند عبداللہ بن زايد عبدالرحمٰن البكری الشہری 7 سالوں سے مطلوب تھا— فوٹو: سعودی پریس ایجنسی
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ شدت پسند عبداللہ بن زايد عبدالرحمٰن البكری الشہری 7 سالوں سے مطلوب تھا— فوٹو: سعودی پریس ایجنسی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں دہشت گردی کے الزام میں مطلوب شدت پسند نے دھماکا کرکےخودکشی کرلی۔

سعودی  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ شدت پسند عبداللہ بن زايد عبدالرحمٰن البكری الشہری 7 سالوں سے مطلوب تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے  کا محاصرہ کیا تھا، مطلوبہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بارودی جیکٹ سے دھماکا کردیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ملزم ہلاک اور  تین پولیس اہلکار اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا ہے۔

مزید خبریں :