21 نومبر ، 2012
کھلنا…بنگلا دیش کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ابوالحسن اور محمود اللہ کے درمیان 9 ویں وکٹ کی ناقابل شراکت میں172رنز کے باعث پہلے روز کھیل کے اختتام پر365رنز بنالیے ہیں،ابوالحسن 100 اور محمود اللہ72 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ایڈورڈزنے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلادیشی کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن صرف 5 رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ناظم الدین 4رنز بناکر ایڈورز کا شکار بن گئے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں تمیم اقبال اور شہریار نفیس نے 59 رنز بناکر ٹیم کو کسی حد تک سہارا دیا لیکن شہریار نفیس 26 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، بنگلا دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم نویں وکٹ کیلئے ابوالحسن اور محمود اللہ کے درمیان شاندار شراکت نے بنگلادیشی ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایڈورز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔