13 اگست ، 2022
کراچی کے علاقےگارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے کی پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
حملےکے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےکہ کریکر حملہ تھا، لیاری ایکسپریس گارڈن انٹرچینج کے ایک ٹریک کو بند کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سےکریکر پھینکا گیا، واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔