دنیا
Time 14 اگست ، 2022

پاکستان کے یوم آزادی پر سعودی قیادت کا پیغام

سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے تہہ نیتی پیغامات میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک کہا گیا ہے__فوٹو: فائل
سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے تہہ نیتی پیغامات میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک کہا گیا ہے__فوٹو: فائل

سعودی عرب کے  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یومِ  آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

سعودی قیادت کی جانب سے صدر عارف علوی کے لیے پیغامات میں پاکستانی قوم کو  آزادی مبارک کہا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیک خواہشات اور  دعائیں پاکستان کے لیے ہیں۔

مزید خبریں :