03 مئی ، 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے اختلافات کے باعث پاکستان سپر لیگ کی کمشنر نائلہ بھٹی عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نائلہ بھٹی نے پی سی بی میجمنٹ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہوگئے تھے جن کا استعفیٰ پی سی بی نے منظور بھی کر لیا تھا۔