Time 17 اگست ، 2022
پاکستان

فیصل آباد: شادی سے انکار پر لڑکی پر تشدد، بال اور بھنویں مونڈ دیں

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاگیا۔

لڑکی پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کے بال اور  بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔

لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا،  انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور  جوتے چاٹنے  پر مجبورکیا۔

لڑکی کے  بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز  بھی بنائی گئیں ۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :