اسلام آباد میں جشن آزادی پر غیرملکی خواتین کوہراساں کرنے کا انکشاف، ویڈیو وائرل

واقعہ کہاں پیش آیا کسی نے موقع پر موجود انتظامیہ سے شکایت بھی نہیں کی: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب
 واقعہ کہاں پیش آیا کسی نے موقع پر موجود انتظامیہ سے شکایت بھی نہیں کی: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشن آزادی کے روز غیرملکی خواتین کوہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خواتین کو شکر پڑیاں مونومنٹ پر ہراساں کیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس کو تاحال کسی قسم کی کارروائی کیلئے درخواست موصول نہ ہوئی، واقعہ کہاں پیش آیا کسی نے موقع پر موجود انتظامیہ سے شکایت بھی نہیں کی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق سی آئی اے پولیس کو واقعے کی ویڈیوز فراہم کر دی گئیں اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اُدھر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے مقامی انتظامیہ سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :