Time 19 اگست ، 2022
کاروبار

گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 5259 ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کا 7.9 فیصد ہے: وزارت خزانہ

مجموعی اخراجات 13 ہزار 296 ارب روپے ہوئے جس میں سے 3182 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر اور 1411 ارب روپے دفاعی بجٹ پر خرچ ہوئے: رپورٹ— فوٹو: فائل
مجموعی اخراجات 13 ہزار 296 ارب روپے ہوئے جس میں سے 3182 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر اور 1411 ارب روپے دفاعی بجٹ پر خرچ ہوئے: رپورٹ— فوٹو: فائل

گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ 5259 ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کا 7.9 فیصد ہے۔

مجموعی اخراجات 13 ہزار 296 ارب روپے ہوئے جس میں سے 3182 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر اور 1411 ارب روپے دفاعی بجٹ پر خرچ ہوئے۔

جی ڈی پی کا مجموعی حجم 66 ہزار 950 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر 5 ہزار 259 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سےجاری کردہ گزشتہ مالی سال کی مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں حکومتی آمدن 8 ہزار 35 ارب رہی جس میں 6 ہزار 142 ارب روپے کےمحصولات ایف بی آر نے جمع کیے، نان ٹیکس آمدن 1151 ارب روپے رہی۔

گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک 2531 ارب روپے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 320 ارب اکٹھے ہوئے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3589 ارب صوبوں کو تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :