کھیل
22 نومبر ، 2012

دوسرا ٹیسٹ،بنگلا دیش کیخلاف ویسٹ انڈیز 2 وکٹوں پر241 رنز

دوسرا ٹیسٹ،بنگلا دیش کیخلاف ویسٹ انڈیز 2 وکٹوں پر241 رنز

کھلنا …دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز کے اسکور 387 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر241رنز بنالیے۔سیموئلز 109 اور براوو 85 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 387 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور صرف 43 کے مجموعی اسکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے، تاہم سیموئلز اور براوو نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 198 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، ویسٹ انڈیز کو بنگلا دیش کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 146 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بنگلا دیش کی طرف سے سہاگ غازی اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :