Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

لاہور میں چوروں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں، مقدمات درج

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاہور میں چوروں کی دیدہ دلیری دیکھیں کہ ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں، رِنگ روڈ پولیس کی گاڑی وائرلیس سیٹ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات سمیت چرائی گئی، جبکہ مزنگ میں چور فائر بریگیڈ کے دفتر سے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لے گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رِنگ روڈ پولیس کے جونیئر پیٹرولنگ افسر احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ سرکاری گاڑی میں اسپیئر پارٹس لینے ایل ڈی اے روڈ گیا،گاڑی لاک کی لیکن جب 15، 20 منٹ بعد واپس آیا تو گاڑی نہیں تھی،سرکاری گاڑی میں وائرلیس سیٹ ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات بھی نصب ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ناکا بندی کے باوجود گاڑی کا کچھ سراغ نہ مل سکا۔

اس کے علاوہ کوئنز روڈ مزنگ میں فائر بریگیڈ کے دفتر سے چور صبح 5 بجے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لےگیا۔پولیس نے ہیڈ فائر مین ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر کے مطابق چور 15منٹ تک فائر ٹینڈر لے کر گھومتا رہا،وہ فائرٹینڈر کو مزنگ اڈا،صفاں والا چوک،بیگم روڈ اور وارث روڈ پر گھماتا رہا، پھر فیروز پور روڈ کے راستے والٹن روڈ کی جانب نکل گیا۔

مزید خبریں :