Time 22 اگست ، 2022
پاکستان

شبلی فراز عمران خان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں— فوٹو: فائل
عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا  قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں۔

ان کی غیر موجودگی میں شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شبلی فراز فوری قائم مقام چیف آف اسٹاف چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید خبریں :