22 اگست ، 2022
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کا ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کے دستوں کی جانب امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے پاک فوج کے دو خصوصی آرمی ہیلی کاپٹرز کراچی سے اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں راشن پیک اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا جا رہا ہے، جہاں ضرورت ہو وہاں طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔