23 اگست ، 2022
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے،ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا،19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔