Time 23 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں انٹر بورڈ کےکل اور پرسوں ہونے والے امتحانات ملتوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ نےکل اور  پرسوں (بدھ، جمعرات)  ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے۔ 

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر انٹر بورڈ کے کل اور پرسوں کے امتحانات ملتوی کیےگئے ہیں۔

ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہےکہ تمام امتحانی مراکز میں 24،25 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیےگئے ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ  امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیل بارشوں کے پیش نظرکی گئی ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔

مزید خبریں :